• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور، پیرس اور ہانگ کانگ کا پہلا نمبر

لندن (این این آئی) رواں سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ برطانوی مالی جریدے دی اکانامسٹ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق گزشتہ 30 سال میں پہلی بار دنیا کے تین شہر ایک جتنے ہی مہنگے قرار پائے۔فہرست میں شامل دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور، پیرس اور ہانگ کانگ کو پہلا نمبر ہی دیا گیا ہے اسی طرح اس بار فہرست میں ساتویں نمبر پر بھی 3 شہروں کو رکھا گیا ہے اور فہرست میں نواں، آٹھواں اور چھٹا نمبر دیا ہی نہیں گیا۔حیران کن طور پر فہرست میں اس بار دوسرا اور تیسرا نمبر بھی شامل ہی نہیں کیا اور پہلے نمبر پر تین شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کارلاکاس ہے۔دنیا کے مہنگے ترین 10شہروں میں 2امریکی اور 2سوئٹزرلینڈ کے شہر شامل ہیں۔اسی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، چنائے اور بنگلورے شامل ہیں ، پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے۔حیران کن طور پر لندن دبئی، واشنگٹن اور ابو ظہبی دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہیں۔دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں لاس اینجلس، تل ابیب، کوپن ہیگن، سیول اوساکا، جنیوا،زیورچ،ہانگ کانگ ، پیرس، سنگاپورشامل ہیں۔
تازہ ترین