• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جے یوآئی (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس پربھی مشاورت کی گئی ۔ آصف علی زرداری نے نیب میں پیشی کے موقع پرپارٹی کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف یکجہتی کے اظہار پر فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا، سربراہ جے یو آئی نے سخت حکومت مخالف بیانات پر بلاول کی تعریف کی ،آصف زرداری نے کہا انتخابی دھاندلی اور دیگر قومی معاملات پر مشترکہ کاز کے تحت ملکر تحریک چلائی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین