اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیاء مہنگی کر دیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے۔