• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی ریاست کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا : امیرالعظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے بھی 20 کروڑ عام کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ عوام کو جس اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دکھایا گیا تھا وہ پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ عوام پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اصل حقیقت سے آشنا ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت ہر قسم کے الزامات سے پاک ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی یہ ریمارکس دیئے تھے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کی جائیگی تو صرف سراج الحق ہی اس پر پورا اتر سکتے ہیں۔
تازہ ترین