• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں،ارشد انصاری

لاہور(جنرل رپورٹر)ملک بھرمیں جاری شجرکاری مہم کے تحت جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب میں مختلف پھلوں کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ جنگلات ماحول کی خوبصورتی میںاضافہ کرتے ہیں اور انسانی صحت اور روزمرہ زندگی اور ماحولیاتی آلودگی کی کمی میں ان کا کرداربہت اہم ہے ہم پی ایچ اے کے تعاون سے بہت جلد پہاڑی کی تزئین و آرائش اور بہتری کے لئے تمام عملی اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی مبشرحسن، محبوب احمد چوہدری،ملک سجاد، منیجرپریس کلب سلمان احمد خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین