• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے میں 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کے تقررو تبادلے

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ میں 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر نوید ظفر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین نعمان افضل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی ایس ٹو تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی ایس ٹو کاشف درانی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین طیب اقبال کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی ایس ون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین نوید اکرم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی ایس ون تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی ایس ون فیصل فضیل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد عثمان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کا چارج دے دیا گیا۔
تازہ ترین