• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ء کاقانون کی حکمرانی کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کے اعلان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے پراونشل کنونشن میں صوبے بھر سے وکلا کی جوش و خروش سے شرکت اور وکلا کی طر ف سے قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ لائرز ونگ کو تحصیل کونسل کی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں جب مسلم لیگ لائرز ونگ کے صوبائی صدر بابائے وکلا عالم زیب خان ایڈوکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وکلا کی بڑھتی ہوئی حمایت اور مسلم لیگ کی صوبائی قیادت کی طرف سے مسلم لیگ لائرز ونگ کی سرپرستی سے مسلم لیگ لائرز ونگ کو صوبے کے وکلا کی سب سے بڑی تنظیم بنایا جا سکتا ہے۔ خیبر پختونخا میں مسلم لیگ لائرز ونگ کے منظم ہونے کے بعد مسلم لیگ لائرز ونگ صوبے کی مضبوط سیاسی قوت بن جائے گی۔ لائرز ونگ کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین