• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ملک و قوم کی فلاح کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ عتیق الرحمٰن

پشاور ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے سینٹر سراج الحق کو دوبارہ جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباددی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور کے کارکنان امیر جماعت اسلامی پاکستان کا سربکف ہراول دستہ ثابت ہوگا ۔ عتیق الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک میں اقامت دین اور ملک و قوم کی فلاح کے لیے جو جدوجہد کررہی ہے اس میں اضافہ ہوگا اور نومنتخب امیر سینٹر سراج الحق کی قیادت میں ملک میں صحیح معنوں میں اسلام کی سربلندی کا نمونہ پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہر سطح کی قیادت کا انتخاب دستورِ جماعت کے مطابق ہوتاہے اور مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس افراد کو صلاحیت اور قابلیت کے بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقعے فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور دین جدا نہیں ۔ مسلمانوں میں جو قیادت دین ، مذہب اور اخلاقیات چھوڑ دیتی ہے ، وہی کرپشن ،غربت، بے روزگاری اور ناانصافی مسلط کردیتی ہے ۔اسلامی ملک اور اسلامی جماعت میں قیادت و پارلیمنٹ مغربی نظام کی طرح آزاد نہیں ، قرآن و سنت کی پابند ہے ۔
تازہ ترین