• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور(نیوز رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے ایڈیشنل ینڈ سیشن جج وادیہ مشتاق ملک نےپانچ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم منصور پر الزا م ہے کہ اس نے گزشتہ روز تھانہ گلبرک کے علاقہ نوتھیہ میں چانچ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ہے ، جس پرتھانہ گلبرک نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلی۔جس کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم مجسٹریٹ نے کیس کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ بھجواد یا ۔ ، جس پر ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تازہ ترین