• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن لائرز فورم کا وکلاء کیخلاف جھوٹے مقدمات پر احتجاج

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے ) اینٹی کرپشن لائرز فورم نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجی لائحہ مرتب کیا ہے ،فورم کے اعلی عہدیداروں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وکلاء برادری کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اور بے جا کارروائیوں کودو دن کے اندر ختم کریں ورنہ وکلاء احتجاجی مہم چلائیں گے جس کا آغاز سی پی او راولپنڈی کے خلاف راولپنڈی کچہری چوک سے ریلی نکال کر کیا جائیگا، اینٹی کرپشن لائر ز فورم کے چئیرمین سید علی اصغر نقوی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی چئیر مین محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ ، شاہد محمود لنگڑیال ، شاہد محمود عباسی اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر پولیس کے ذریعے وکلاء کی تذلیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین