آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ریفارمز کے نفاذسے عوام کی شکایات کا ازالہ ہوگا،آئی جی پولیس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ پولیس کی کمیٹی کی رپورٹ میں جس اہم و بنیادی نکتہ کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔وہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کی ہے۔ پولیس ریفارمز کمیٹی سال 2018 میں قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان نے قائم کی تا کہ پولیس اصلا حا ت کی سفارشات مرتب کی جا سکے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس افسران کے منعقدہ اجلاس کے میں کہی .انہوں نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے جو بڑی کامیابی حاصل ہوگی وہ لوگوں کی اس بڑی تعداد میں کمی کا باعث بنے گی جو پولیس کے خلاف شکایت کے ازالے کیلئے عدالتوں کا رخ کرتے ہیں۔ اگر اس تصور پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوجائے تو جہاں عدالتوں پرکر یمنل کیسز کا اضافی بو جھ نہیں بنے گا وہاں پہلے سے موجود ایسے کیسز نمٹنے میں آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی شکایت کنندہ کی جانب سے ضلعی سطح پر رجوع کرنے والوں کی شکایت دور کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں