آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ سکتے،بی این پی

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،امن وامان کے نام پراربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں غریب شہری عدم تحفظ کاشکارہیں ، شاہ بیگ لہڑی کا قتل قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ،بی این پی ضلع کوئٹہ کے قائم مقام ضلعی صدر ملک محی الدین لہڑی ،ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،مجیب الرحمنٰ لہڑی ،میر اکرم بنگلزئی ،ملک محمد حسن مینگل ،علی نواز لہڑی ،صدام حسین مشوانی اور غلام مصطفیٰ مری نے گزشتہ روز لوڑ کاریز سریاب میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان شاہ بیگ لہڑی کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں ،ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات پر قابو پانے کیلئے اورعملی اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں جو اس بات کی غمازی کرتاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو پشت پناہی حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ بی این پی کسی صورت میں صوبے میں مخدوش امن وامان کی

صورتحال پر خاموشی اختیار نہیں کریگی اور نہ یہاں کے غریب شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم چھوڑیں گے۔

کوئٹہ سے مزید