آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے اسکول کینٹینوں پر چھاپے،مضر صحت مشروبات ضائع

کوئٹہ(خ ن)ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر( ریٹائرڈ)بشیراحمد نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور کسی کو صحت اطفال سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اسپیشل مجسٹریٹ بہادر خان کے ہمراہ مختلف سکولز کی کینٹینوں پر چھاپے کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اس حوالے سے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی تمام ہدایت اور احکامات کو ہر صورت ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی جو ایک متحرک فوڈ اتھارٹی دیکھنا چاہتے ہیں جس میں بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور پوری طرح فعال ہے، اس دوران مختلف کینٹینز میں پڑی مضر صحت مشروبات ضائع کردی گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسکول مالکان کو اس بات کی سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر سختی سے نمٹا جائے گا اور فوڈ اتھارٹی اس حوالے سے خود کو پوری طرح باخبر رکھے گی۔

کوئٹہ سے مزید