آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش ہے،نیشنل پارٹی

کو ئٹہ(آ ن لائن)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج و تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لئے ملک کی جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جدوجہد کی لیکن اس جد وجہد کو سبوتاژ کرنے کے لئے طاقتور مائنڈسیٹ ہمیشہ جمہوریت پر شب و خون مار تارہا ہے، سیاسی جماعتوں کے خلاف ناروا عمل کیا گیا،یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جمہوریت مخالف سوچ کا نتیجہ ہے جو آمریت کی عملی شکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے اور اس احتجاج کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی سازش ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ 

کوئٹہ سے مزید