آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ18؍شعبان المعظم 1440ھ24؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ عمراور اُن کےبچے عمر نواز، لطیف علی اور 2 سالہ بیٹی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں میں 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بچی اقرا ء بھی شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں ایک مرد سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع آئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں