آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرائسٹ چرچ، نعیم راشد اور بیٹے کی میت ورثاء کے حوالے


کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے پاکستانی نعیم راشد اور ان کے بیٹے طحہ نعیم کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

شہید نعیم راشد اور اُن کے بیٹے طحہ نعیم کی میتیں وصول کرنے نعیم راشد کی والدہ، بیوہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچے جہاں دونوں شہدا باپ بیٹوں کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے مقامی نوجوانوں کی طرف سےکرائسٹ چرچ سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے نعیم راشد اور اُن کے بیٹے طحہ نعیم کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا گیا، نوجوانوں نے ماؤری قبائل کا جنگی رقص’ ہاکا ‘پیش کیا۔

جنگی رقص ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاؤں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں۔

واضح رہےکہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد دہشت گرد کو پکڑتے ہوئے شہید ہوئے جب کہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔

قومی خبریں سے مزید