آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں2 روزہ ٹیکسٹائل کانفرنس اور نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔

کانفرنس اور نمائش میں ملک بھر سے ماہرین اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔ نمائش میں یونیورسٹی کےطلباء و طالبات نے ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ مصنوعات کے اسٹالز لگائے۔ طلباء و طالبات نے ٹیکسٹائل سے وابستہ مصنوعات کے اسٹالز لگاکر نت نئے آئیڈیاز کے ذریعے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

یونیورسٹی کے طالبِ علموں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی نمائشوں اور کانفرنسز کا سلسلہ آئندہ بھی یونہی جاری رہےگا۔

دوسری جانب شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکسٹائل شعبے سے منسلک ترقی کی پالیسیوں کے تسلسل سے وابستہ ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت آئے روز ڈیوٹیوں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کرنےکا سلسلہ بند جبکہ پیداواری کی لاگت میں بھی کمی کرے ورنہ نئی سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن خواب ہی رہے گا۔

تاہمشرکاء نے اِن کاوشوںکو سراہتے ہوئے2روزہ کانفرنس کی تمام سفارشات وفاقی حکومت اور وزارتِ ٹیکسٹائل کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

متفرق سے مزید