آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’سرفراز احمد کی گلی میں بیٹے کے ساتھ کرکٹ


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے یو اے ای میں ہورہا ہے۔ مگر آرام کی غرض سے کپتان سرفراز کی جگہ شعیب ملک کو اس سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس آرام کےدوران کپتان سرفراز احمد کھیل سے دور نہیں ہوئے وہ اپنے بیٹے کی صورت میں فیوچر اسٹار تیار کررہے ہیں اوران دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وڈیو ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا شیئر کردی ہے۔

اُنہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی ریس لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں جیسے کہ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقا کے دورے پر تھے تو بیٹے کو لے کر ایک پارک میں پہنچے جہاں مقامی بچوں کے ساتھ اُنہوں نے ریس بھی لگائی تھی۔

اس وڈیو پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں، اب اُن کے بیٹے کی باری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید