آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یونان کے شہرویرویا (Veroia) میں سالانہ پیچ (آڑو) کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر میں آڑو کے پھل کی آمد سے قبل ہی اُس کے پھول رنگ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔

متعدد فوائد سے بھرپور پھل نہ صرف انسان کو جوان رکھتا ہے بلکہ اس کے پھولوں کو یونان میں خوش قسمتی اور پیارکی علامت بھی سمجھاجاتا ہے۔

دوسری جانب جہاں پیچ فیسٹیول کیلئےسیاحوں اور مقامی لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں ملک بھر سے ہزاروں افرادقدرتی مناظر کا لطف اٹھانےکے لیےیہاں کا رخ کررہے ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں