آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 47 ہوگئی۔

چینی حکام کے مطابق 600 سے زائد افراد کو طبی امداد دی جارہی ہےجس میں سے 90 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے 3 ہزار سے زائد افراد کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق دھماکے کے بعدپلانٹ میں تین کیمیکل ٹینک اور پانچ دیگر مقامات پر آگ لگ گئی تھی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

چینی پولیس نےواقعے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث علاقے میں 2.2 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھاجبکہ قریبی علاقوں میں موجود عمارتوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں