آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ ربیع الثانی 1441ھ 16 دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکی کے شکر گزار‘

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانےپرترکی کےشکر گزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکی کےشکر گزارہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں پچاس لوگ شہید ہوئے جن میں سے نو پاکستانی تھے ۔

بہادرپاکستانی نعیم رشید نے اپنی جان کانذرانہ دے کرکئی جانوں کوبچایا۔ اس دلخراش واقعے سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد رنج والم کاشکار ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور کابینہ کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مغرب میں مقبول سیاست میں مسلمان مخالف جذبات کا ابھرنا خطرناک رجحان ہے ۔ یہ واقعہ مسلمانوں کےساتھ دانستہ برتےجانےوالے تعصب کی معراج ہے ۔ 

قومی خبریں سے مزید