• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو ظہبی: اولمپکس گیمز 2019کی شاندار اختتامی تقریب


ابو ظہبی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019کی شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ابوظہبی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 اختتام پذیر ہوگئے, اس سلسلے میں گزشتہ روز شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

زاید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ایونٹ کے دوران مختلف کھیلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 61میڈلز حاصل کیے جن میں 18سونے،28چاندی اور 15کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

تازہ ترین