آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ شوال المکرم 1440ھ 19؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں آئے دن ہونیوالے خونریزی کے واقعات کا حل نکالنے میں ناکامی پر ملک کے طاقتور ترین دو اخباروں نے اپنے اداریوں میں امریکی قیادت سے مایوسی کا اظہار کردیا۔


اخبار نے کہا کہ گن قوانین میں ترمیم کے لئے امریکا کو جسنڈا آرڈن جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکا کا حق بنتا ہے کہ اسے بھی جسنڈا آرڈن جیسا رہنما نصیب ہو۔

اداریے میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد گن ملکیت قوانین سے متعلق ان کے فوری اقدامات کو سراہا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکا کو خونریزی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے نیوزی لینڈ سے سیکھنا ہوگا۔

اخبار نے لکھا کہ گن کنڑول جیسے مسائل کے حل نکالنے میں امریکا کا سیاسی نظام طاقتور جمہوریتوں کے سامنے ناکام ثابت ہوگیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں