آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 15؍شعبان المعظم 1440ھ 21؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جارہا ہے۔

کارکنوں سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج اور مجھے والد سے ملنے نہیں دیا گیا تو کل وہ ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی محبت ہی ہمارا سرمایہ ہے، ہمارا مقدمہ عدالت میں ہے، ایسا کام نہیں کرنا کہ تاثر ابھرے کہ ہم مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو میاں نواز شریف کو اپنا بڑا مانتے ہوئے ان کا حکم ماننا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ کو 21مارچ کو ملاقات کے لیے درخواست دی تھی،اب دوبارہ درخواست بھجوا رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے، ان کے گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں