آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر حکومت سندھ نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور لوئراسٹاف نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جس سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے خطاب کیا۔


وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں۔

سردار شاہ نے کہا کہ اب صوبے بھرمیں امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی کنٹرولنگ اتھارٹی بننے نہیں جارہی ہے، ملازمین نے احتجاج اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کو این جی او کے حوالے کرنے کیخلاف کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں