آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ20؍ذیقعد 1440ھ 24؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا نے کیسے ترقی کی؟ وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ترقی کا راز بتا دیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا نے فیصلہ کیا کہ ہمیں کسی ملک کی اندرونی سیاست یا نظر یات سے کوئی لینا دینا نہیں۔

وزراء تحفے میں صرف پھول لیتے ہیں، مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےکہا ہے کہ...

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے طے کیا کہ ہمیں تو صرف ہر ملک سے تجارت کرنی ہے،اس فارمولے کے تحت ملائیشیا نے ہر ملک کے ساتھ سفارتی لحاظ سے دوستانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہاتیر محمد نے یہ بھی کہا کہ آج ملائیشیا ایک مثال ہے جس کا سرکاری سطح پر کوئی دشمن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دولت یا مالی وسائل پیدا نہیں کرسکتی، لوگوں کی خوش حالی کےلئے کام کرسکتی ہے یا پھر ان پر ٹیکس لگاکر انہیں کی فلاح پر پیسا خرچ کرسکتی ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

اس سےقبل سرمایہ کاری کانفرنس سے مہاتیر محمد اور عمران خان نے خطاب کیا۔

ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان میں کار پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور پاکستانی ہم منصب کو چابی بھی پیش کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں