• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر اسکیم کے سابق چیئرمین منظر عباس سمیت 5مجرموں کی درخواست ضمانت خارج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے 6اضلاع میں سیلاب متاثرین کو بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر مفت گھر دینے سے متعلق سابق چیئرمین بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم منظر عباس سمیت 5مجرموں کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔  نیب کے مطابق مجرموں کی احتساب عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی ہے۔

تازہ ترین