• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کاالزام بے بنیاد ہے ،شہزاد اکبر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بہاولپور کے پروفیسرخالد حمیدکو یونیورسٹی کے طالبعلم نے اسلام مخالف الزام لگاکرقتل کردیا اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں سماجی کارکن عمارراشدنے کہا ہےکہ نصاب میں تبدیلیاں لانا ہونگی،سیاسی جماعتوں نے طلبہ کی تعمیر ی سوچ کے لئے کوششیں نہیں کیں، نیب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا اس حوالے سے مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نے بتا یا کہ تنخواہیں بڑھانے سے احتساب کا عمل ہر گز متاثر نہیں ہوگا ،حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کا الزام بے بنیاد ہے،جے ایس بینک یواے ای میں جاری پاک آسٹریلیاسیریز کو اسپانسر کررہا ہے اس سے متعلق پروگرام میں جے ایس بینک کے ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنززیدہارون نے شرکت کی ۔انہوں نے بتا یا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ماضی میں بھی اپنا کردارنبھاتے رہے ہیں ۔جے ایس بینک کھیل اور کھلاڑی کی ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔عمار راشد نے کہا کہ یونیورسٹی میں سائنس ٹیکنالوجی اورتحقیق کی بات ہونی چاہئے جبکہ یہاں یونیورسٹیوں میں قتل وغارت ہورہاہے۔سیاسی جماعتوں نے طلبہ کی تعمیری سوچ کیلئے کوششیں نہیں کیں۔ایسی سوچ کاذمے دار حکمران طبقہ بھی ہے ۔ایسی سوچ کے خاتمے کیلئے نصاب میں تبدیلیاں لانا ہوں گی ،دوسری قوموں اورتہذیبوں کیخلاف مواد کوختم کرکے محبت ،رواداری اورامن کا درس دینا ہوگا ۔طلبہ کو سوال کرنے اور سوال کرنے کی اجازت دینا ہوگی تاکہ وہ دوسروں کے موٴقف کو سننا سیکھیں۔اسلام مخالف بات کرنے والوں کیخلاف قوانین موجود ہیں کسی کوقانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونا چاہئے ۔ جے ایس بینک یواے ای میں جاری پاک آسٹریلیاسیریز کو اسپانسر کررہا ہے اس سے متعلق پروگرام میں جے ایس بینک کے ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنززیدہارون نے شرکت کی ۔انہوں نے بتا یا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ماضی میں بھی اپنا کردارنبھاتے رہے ہیں ۔جے ایس بینک کھیل اور کھلاڑی کی ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ایسوسی ایٹ ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنزجے ایس بینک حسن سعیدکا کہنا تھا کہ جے ایس بینک ادب ،کھیل اورآرٹ کی ترقی کیلئے کوشاں ہے کیوں کہ یہی وہ عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے اہم عناصر ہیں ۔چھوٹے شہروں میں کرکٹ،ہاکی ،اسکواش میں ٹیلنٹڈ نوجوان تلاش کرنے کیلئے پروگرام جاری ہیں۔
تازہ ترین