• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے درخواستیں تیزی سے نمٹانے میں حائل رکاوٹیں دور کردیں

اسلام آباد (رپورٹ: طارق بٹ) الیکشن کمیشن پاکستان نے درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے میں حائل رکاوٹیں دور کر دیں۔ اس حوالے سے انتخابی قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے اس مقصد کے لئے الیکشن ایکٹ 2017 کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایوان بالا سینیٹ میں پیش ترمیم گزشتہ سال منظور کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی میں بھی کسی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر بل منظور کر لیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن اب شکایات، درخواستوں اور اپیلوں سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔ اکثر مواقع پر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن پر بھی اعتراض اٹھائے جا تے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہی انتخابات لڑنے کی اجازت ہوتی ہے۔
تازہ ترین