• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ شدت پسند شہریوں کو دوسرے ملکوں کے حوالے کرے گا

زیورخ (اے پی پی) سوئٹرزلینڈ کی پارلیمان نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک میں موجود شدت پسند عناصر کو دوسرے ملکوں کے حوالے کی منظوری دی ہے، جہاں انہیں ممکنہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوئس حکام نے یہ وضاحت نہیں کی آیا وہ ایسی کسی کارروائی کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے کیسے بچ سکتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سوئس دستور کے تحت کسی بھی شخص کو اس ملک کے حوالے کیا جاسکتا ہے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا بھی امکان ہوتا ہے مگر پارلیمان نے معمولی اکثریت سے گزشتہ روز ایک بل کی منظوری دی جس کے تحت غیرملکی شدت پسندوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ کیا گیا۔ انہیں خدشہ ہے کہ عراق کے شدت پسندوں کو ان کے ملک کے حوالے کیے جانے سے انہیں وہاں پر غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سوئس خاتون وزیر انصاف کارین کیلر سوتر نے ایوان میں شدت پسندوں سے متعلق بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات کی حمایت کرے گی مگر ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی ترجیح میں یہ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنانا ہوگا۔
تازہ ترین