• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول ٹرم میں چھٹیوں پر جرمانے ایک سال میں 93فیصد بڑھ گئے

لندن ( نیوز ڈیسک ) محکمہ تعلیم ( ڈی ایف ای) کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کی جانب سے سکول ٹرم کے دوران چھٹیاں کرنے پر پیرنٹس کو جاری کئے جانے والے جرمانوں کی تعداد گزشتہ ایک سال میں تقریباً دگنی ہوگئی ۔ انگلینڈ میں 2017-18میں پینلٹی نوٹسز کی تعداد 93فیصد اضاٖفہ سے ریکارڈ 223000 ہوگئی۔ جرمانوں کی تعداد میں اضافہ آئسل آف وائٹ کی جانب سے ایک جرمانہ پر سپریم کورٹ میں قانونی جنگ ہار جانے کے بعد ہوا۔ ڈی ایف ای نے کہا ہے کہ فیملیز کی جانب سے غیر مجاز چھٹی کرکے غیر حاضری جرمانے عائد کئے جانے کی عمومی وجہ ہے۔مجموعی طور پر غیر مجاز چھٹیوں پر جرمانوں کی تعداد میں ایک سال میں تقریباً 75فیصد اضافہ ہوا ۔کونسل کو یہ حق حاصل ہے کہ اجازت کے بغیر بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر 60پونڈز فی بچہ جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔
تازہ ترین