• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح مبادلہ کیلئے اسٹیٹ بینک کا ماڈل برقرار رہے گا،ترجمان

اسلام آباد ( مہتاب حیدر)مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدار شرح مبادلہ کی جانب پیش رفت کے حوالے سے فیصلے کے بعد آئی ایم ایف سے سمجھوتہ طے کرنے کی غرض سے وزارت خزانہ نے جمعہ کو واضح کیا کہ موثر شرح مبادلہ کیلئے متوازن قدر پر اسٹیٹ بینک ماڈل کی نشاندہی کی گئی، جس کے تحت فی الحال شرح مبادلہ میں کسی بڑے ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے، وزارت خزانہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اسٹیٹ بنک آف پاکستان کےایکسچینج ریٹس میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے مرکزی بنک کے ایکسچینج ریٹ برقرار رہیں گے،وزارت خزانہ کے ترجمان اور مشیر ڈاکٹر خاقان نجیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی روپئے اور امریکی ڈالر کےایکسچینج ریٹ میں تبدیلی کی مسلسل افواہوں ، خبروں اورمباحثوں کو حتمی طور پر ختم کرنے کے یہ اعلان ضروری ہے کہ ایکسچینج ریٹس میں تبدیلی کے لئے کسی بھی بین الاقوامی پارٹنرسے نہ تو معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی یا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق کے نتیجے میں اس وقت ایکسچینج ریٹ میں کسی بڑی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ ملک کی بیلنس آف پیمنٹ کی صورتحال میں استحکام ہے۔ 

تازہ ترین