• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سمندر کے نگہبانوں کی ٹیلی فیچر ”لعل“ آج جیوٹی وی پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) سمندر کے نگہبانوں کی داستان پر بنائی گئی ٹیلی فیچر ”لعل“ ہفتے کو یوم پاکستان کے موقع پر ”جیوٹی وی“ سے دکھائی جائے گی۔ ”لعل“ نیوی کے ایک افسر کی زندگی پر بنائی گئی کہانی ہے جسے معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے بہت عمدگی تحریر کیا ہے ۔ 


چھوٹے بچے کے بڑے خواب کی یہ دِل چھو لینے والی کہانی کو معروف ہدایتکار حسیب حسن نے انتہائی خوبصورتی سے عکس بند کیا ہے جبکہ شجاع حیدر کی پُر سوز آواز میں ”لعل“ کے ٹائٹل سونگ ”میرے قدم پانی پہ ہوں، نام میرا کہانی میں ہو“ نے سوشل میڈیا سمیت ہر طرف ایسی دھوم مچادی ہے کہ ناظرین اس اسٹوری کو دیکھنے کیلئے انتہائی بے قرار دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیلی فیچر ”لعل“ کے مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، کبریٰ خان، گوہر رشید، عفت عمر، رشید ناز، سلیم معراج، سدرہ نیازی ، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفر شامل ہیں۔ ”لعل“ میں چھوٹے بچے کے بڑے خواب کی تعبیر دکھائی گئی ہے۔ جیوفلمز ، ہمدان فلمز ، موشن کونٹینٹ گروپ کی پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنائی جانے والی ٹیلی فیچر ”لعل“ جیو ٹی وی سے رات8 بجے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین