• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹائون پر نئی JIT کو کام سے روک دیا

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکدیا اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے فل بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ بنچ نے ایک کے مقابلہ میں دو کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ بنچ کے دو ارکان جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم خان نے دیگر دو ارکان کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔ فیصلہ سنانے وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اپنے لا آفیسرز کے ساتھ پیش ہوئے اور نشاندہی کی کہ فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس نہیں کیا اور انکا موقف ہی نہیں سنا گیا۔ عدالتی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس طرح کیا جا رہا ہے اورقانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

تازہ ترین