• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا جی20سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی /ایجنسیاں)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے جاپان سمیت جی20ممالک سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسف زئی، جاپان میں منعقدہ جی20سربراہی اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ملالہ یوسف زئی نے جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے کو مستقبل میں معاشی استحکام اور عالمی امن کی خاطر اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین