• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا سیکرٹریٹ ملازمین کاسروس سٹر کچراور پروموشن نہ دینے کیخلاف مظا ہر ہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)فاٹا سیکرٹریٹ ملازمین نے سروس سٹر کچراور پروموشن نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔ مظا ہر ے کی قیا دت فاروق ،حنیف ، شوکت، حسین اورزبیر کر ر ہے تھے اس دوران مظاہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینر زاٹھا ر کھے تھے جس پران کے حق میں مطا لبا ت در ج تھے ۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سالوں میں حکو مت کی جا نب سے کوئی سروس سٹرکچر اور نہ ہی کو ئی پروموشن دی گئی جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ فنانس اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیڈر اور سینیارٹی 2005کے مطا بق دی جا ئے جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ریگولر ملازمین میں 113سر پلس پول میں بھیجنے کے بجائے ون سیٹپ پروموشن کے ساتھ صوبائی سیکرٹریٹ میں ضم کئے جائیں، فاٹا پراجیکٹ ملازمین کو پراونشل پراجیکٹ طرز پر ریگولر کیا جائے۔
تازہ ترین