• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی حکومت کو پانی کے مسائل حل کر نے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

پشاور(لیڈی رپورٹر)لیگل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آ ف پاکستان نے صوبائی حکومت کو پانی سے جڑے مسائل کے حل کیلئے مکمل قانونی تعاون دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت مستقبل میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے میں انکی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کریگی ، سیکرٹری ایریگیشن داود خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آنے والے وقت میں اسکے بحران سے بچنے کیلئے مکمل سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے تجاویز پر عمل در آمد کرے گی ۔ اس حوالے سے لیگل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آ ف پاکستان کی جا نب سے د نیا بھرکی طر ح پشاور میں بھی پانی کا عالمی دن یعنی ورلڈ واٹر ڈے گزشتہ روزمناتے ہوئے ایف سی پلا زہ میں ایک روزہ سیمینار کاانعقاد کیا ۔ چیئر مین معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کہاکہ اس دن کے منانے کا مقصد زندگی کی سب سے انمول اور اہمیت کی حامل نعمت پانی کے حوالے سے عوا م میں شعور پیدا کر نا ہے، وسائل کے لحا ظ سے پا کستان بہت ز یاد ہ زر خیز ملک ہے تاہم پا نی کا استعمال اور ضیائع بہت زیاد ہ ہو ر ہا ہے
تازہ ترین