• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامہ تعلیم القرآن والسنتہ اکبر پورہ کے طلبا کی دستار بندی آج ہو گی

پشاور(نمائندہ خصوصی) جامع تعلیم القرآن والسنتہ اکبر پورہ کے طلبا کی دستار بندی23مارچ کو ہو گی اس سلسلے میں 23مارچ کو 8بجے صبح دستار فضیلت وتقسیم انعامات کے سلسلے میں خصوصی تقریب ہو گی۔ جامع فہہ العلوم تخت بھائی مردان کے بانی و مہتمم شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا ضیا اللہ جان ہاشمی اور جامع علوم القرآن نمک منڈی پشاور کے استاد الحدیث اور شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا لطف اللہ حقانی مہمان خصوصی ہوں گے۔ بونیر کے مولانا اور الغنی اور مردان کے مولانا شہریار مظہری کی طرف سے نعتیہ کلام پیش کیا جائے گا جبکہ جامعہ تعلیم القرآن والسنتہ کے طالب علم قاری محمد ابراہیم تلاوت کلام پاک کریں گے۔
تازہ ترین