• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کا عمل شروع

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وکلاء اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے افسران پر مشتمل لسٹ تیار کی گئی ہے،جس میں پندرہ نام ہیں۔ذرائع کے مطابق اس میں سابق سیشن جج راولپنڈی خالد نواز کے علاوہ شیراز کیانی،محمد جعفر طیار،مزمل قریشی ، وکلاء میں عزیر کرامت بھنڈاری،رضا قریشی،میاں بلال بشیر،ارشد نذیر مرزا،احمد قیوم ملک،سلطان تنویر،انوار حسین،سرکاری وکلاء میں سے عارف راجہ ،محمد شان گل،امبرین معین کے نام شامل ہیں۔ذرائع کےمطابق لسٹ کے ناموں کو تصدیق کیلئے حساس اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں48ججز کام کررہے ہیں جبکہ بارہ سیٹیں خالی ہیں۔ رواں برس میں چیف جسٹس اورتین جج ریٹائر ہوں گے۔
تازہ ترین