آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آئی جے پرنسپل روڈ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے آئی جے پرنسپل روڈ کی توسیع ،بحالی اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو منصوبے کا پی سی II-تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 30 ملین کا PC-II اگلے دس دنوں میں تیار کیا جائے گا ۔آئی جے پر نسپل روڈ کو بنیادی طور پرہلکی ٹریفک کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 2008ء میں بھاری ٹریفک کو بھی اس روڈ پر شفٹ کر دیا گیا۔ جب سے بھاری ٹریفک بشمول ٹرلرز، ٹرک اور بسیں وغیرہ کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت ملی اس کے بعد اس سڑک کی حالت روز بروز خراب ہوتی چلی گئی ۔ علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں ۔

اسلام آباد سے مزید