• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب سب کا ہو گا، بلاول کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، سیف اللہ نیاز ی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیاز ی نے کہا ہےکہ احتساب سب کا ہو گا ، یہ ملک احتساب کے بغیر ٹھیک نہیں ہو گا،ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ، بلاول کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، وہ احمقانہ باتیں کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا میں ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر حکومت کا اولین ایجنڈاہے۔چیئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی اور ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں واسا دفتر سے مری روڈ تک ریلی بھی نکالی گئی۔
تازہ ترین