• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی تقی عثمانی پر حملہ انتظامی غفلت حکومت علماء کا تحفظ یقینی بنائے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت اور اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں‘ حکومت علماء کرام کی حفاظت میں ناکام ہوگئی‘مفتی تقی عثمانی وحدت امت کے داعی ہیںان جیسے عالم کو دن دہاڑے نشانہ بناناانتظامی غفلت اور ناکامی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتاراور علماء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین