• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کا دورہ گورنر ہائوس،قدوس بزنجو سے ملاقات

کوئٹہ (خ ن)بلو چستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی خواتین پر مشتمل وفد نے جمعہ کوگورنر ہائو س کوئٹہ کا دورہ کیا ۔وفد نے گورنر ہائوس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور گورنر ہائوس میں موجود تاریخی تصاویر ،مجسمے اورنایاب پرندوںوغیرہ میں گہری دلچسپی لی۔وفد کی قیادت بلو چستان ویمن ایسوسی ایشن کی سربراہ ثناء درانی کررہی تھی، وفدنے آخر میں قائمقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کی اور سرکاری عمارتوں تک عام عوام کی رسائی کو ممکن بنانے پر موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ 
تازہ ترین