• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹونیوگوٹریس کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے نیو یارک اسلامک سینٹر کا دورہ کیا اور نمازیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مسلم کمیونٹی سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں عبادت گاہوں کو محفوظ بنانےکی اپیل کی۔

انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات محفوظ پناہ گاہیں ہونی چاہئیں نہ کہ دہشتگردی کے مراکز، عبادت گزاروں کو عبادات کی انجام دہی میں تحفظ کااحساس ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ حملہ ہولناک تو تھا مگر شاید حیران کن نہیں۔ نفرت انگیز تقریر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔

تازہ ترین