• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: دعائیہ تقریب میں ایک شخص نے پادری کو چاقو مار دیا


کینیڈا کے شہر مونٹریال میں گرجا گھر سے دعائیہ تقریب براہ راست دکھائے جانے کے دوران ایک شخص نے پادری کو چاقو مار دیا۔

26برس کے حملہ آور نے پادری کا پیچھا کیا اور اس کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔

چرچ میں موجود جرأت مند افراد نے ملزم کا گھیراؤ کر کے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو بلا کر ملزم کو اس کے حوالے کر دیا۔

زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملزم نے پادری کو نشانہ کیوں بنایا۔

تازہ ترین