• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آندھی، طوفان، سائیکلون یا زلزلہ، موسم کا حال بتانے والے ،پل پل کی خبر دینے والے محکمہ موسمیات کے نام ایک دن کر کے آج دنیا اسے سلام پیش کر رہی ہے۔

آج موسم کیسا رہے گا؟ گرمی زیادہ ہوگی یا نہیں؟ بارشیں کب ہوں گی؟ موسم کی پل پل کی خبر پہنچانے کی ذمہ داری محکمہ موسمیات کی ہے۔

برطانوی دور حکومت کی یاد دلاتی عمارت سول ایوایشن کے عمل کو محفوظ بنانے کا اہم کردار ادا کرتی ہے جہاں اقبال حسین گزشتہ 32 سال سے موسم کی مکمل معلومات متعلقہ اداروں کو پہنچا رہے ہیں۔

بیرومیٹر سےہوا کا دباؤ معلوم ہوتا ہے تو اسٹیون سن اسکرین سے درجہ حرارت، ہواؤں کی رفتار، نمی کا تناسب اور دیگر معلومات ہر آدھے گھنٹے میں اکھٹی کی جاتی ہیں

ہر 6 گھنٹے بعد دنیا کے تمام موسمیاتی ادارے ایک ہی وقت پر پائلٹ بیلون اوبزرور فضا میں ورٹیکل مشاہدے کے لیے بھیجتے ہیں۔

یوں موسم کی معلومات بحری اور فضائی جہازوں کی آمدورفت کو محفوظ اور سہل بنانے، کاشت کاری کو مؤثر بنانے اور ہر دن کی مناسبت سے منصوبہ بندی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

موسم کو سیاسی حدوں میں بانٹا نہیں جاسکتا اس لیے موسم کی معلومات دنیا بھر کے موسمیاتی اداروں سے شیئر کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین