• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’پولیس کریک ڈاؤن‘‘ بکیرا شریف میں تیل چوری کے ملزمان گرفتار

مستجاب الرحمن مدنی ، ٹنڈوالہ یار

   سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی ڈکیتی، لوٹ مار ،راہ زنی کی وارداتوں کے ساتھ موٹر سائیکل چوری ہونے یا چھینے جانے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد، عوام نے پولیس کے خلاف مظاہرے اور احتجاج شروع کئے جس کا ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ،رخسار کھاوڑ نے نوٹس لیا اور فوری طور پر ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ساتھ تاجر اتحاد، صحافی برادری سمیت سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کئے اور جرائم کے خاتمے کے لئے مشاورت کی۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی کی جانب سے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کئے گئےکہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے۔ ایس ایس پی، رخسار کھاوڑ نے،عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلع کے تینوں تعلقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور پولیس کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی مسائل حل کرنا ہے۔ ضلع میں جاری جرائم کے خاتمہ کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائے گی۔کچہری کے انعقاد کے بعد، ایس ایس پی نے اپنے دعوے کے مطابق ،ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا،جس کےنتیجے میں پولیس نے قتل،ڈکیتی چوری ،اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔ پولیس کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے بعدنمائندہ جنگ نے ایس ایس پی ، رخسار کھاوڑ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سندھ، ،کلیم امام کے حکم پر ضلع میں کومبنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کا حکم ملا اور ان کی خاص ہدایات کے تحت ،میں نے ضلع کے افسران کے ساتھ تاجروں اور صحافیوںسے ملاقات کی اور عوام کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی۔ اس کے بعد پولیس افسران کوحکم دیا کہ سیاسی دباؤ میں آئے بغیر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے۔ کوئی ملزم، کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے ساتھ عوامی رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ کومبنگ آپریشن کےدورن ٹنڈوالہ یار پولیس نے دسمبر 2018سےفروری 2019کے عرصے میںپولیس نے 3 گروہوں کا خاتمہ کیا۔ا س دوران3 پولیس مقابلےہوئے جن میں4 ڈکیت، 85 کرمنل اور 12 وہیکل لفٹر گرفتار کئےگئے۔ ا2018 میں 73 عیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 73 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔جب کہ منشیات کے 194 مقدمات درج کئے گئے جن میں 206 ملزمان گرفتار ہوئے۔اس سلسلے میں دسمبر 2018 سےفروری 2019کے تین ماہ کے مختصر عرصے کے دوران پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےضلع بھر میں موجود منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر 15 کلو 393 گرام چرس،14556لیٹر دیسی شراب،12 کلو بھنگ، 120 گرام افیون اور 13 گرام ہیروئن بر آمد کی جب کہ مین پڑی اور گٹگا کی خرید وفروخت کے خلاف 184 مقدمات درج کئے گئے جس میں 212 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 48123 مین پڑیاں،156826 گٹکے اور 59 کارخانوں سے خام مال بر آمد کیا گیا ہے۔ شہر میں موجودتین سےزائد جوئے کے کیس درج کرکے درجنوں جواریوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقد اور قیمتی اشیابرآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ،بکیرا شریف میںتیل چوری میں ملوث گروہ کو بھی پکڑا جا چکا ہےجسے جلد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین