• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے یاسین ملک کی جماعت پر کیوں پابندی لگائی؟

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی اہم سیاسی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا دی۔

پلوامہ واقعے کے بعدبھارت نے پہلے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی اور اب یاسین ملک کی جماعت کو بھی اس ریاستی کریک ڈاؤن کانشانہ بنا دیا گیا ہے۔

پابندی کی وجہ یاسین ملک کی جماعت کا بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ قرار دیا گیا ہے۔

الزام لگایا گیا ہے کہ جے کے ایل ایف نے 1980ء کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند جماعتوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک اس وقت مقبوضہ جموں کی کوٹ بلاول جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین