• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

چین کے مقامی حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ شام چینگ ڈے کے ہائی وے پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کا شکار بس میں 2 ڈرائیور، ٹور گائیڈ اور 53 مسافر سوار تھے ۔

پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین