امریکی شہر سیئٹل میں مونسٹر جیم نامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اور منچلے ڈرائیورز نے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کیے۔
مقابلے میں بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز فلپس مارتے،قلابازیاں لگاتے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دیے۔
ایونٹ کیلئے اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر سینکڑوں ٹن ریت ڈلوائی گئی تھی جبکہ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں شرکاء بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ڈرائیورز کی مہارت پر بھرپور داد دی۔